ایئرپورٹ پرگداگری کے شبہ میں تین مسافر آف لوڈ

ایئرپورٹ پرگداگری کے  شبہ میں تین مسافر آف لوڈ

ملتان (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن ملتان ایئرپورٹ نے مبینہ طور پر گداگری کی غرض سے بحرین جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ ابتدائی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا ۔۔۔

کہ آف لوڈ کیے گئے مسافر اس سے قبل ایران کا سفر بھی کر چکے تھے ، تاہم ان کی واپسی کا امیگریشن سسٹم میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔حکام کے مطابق مذکورہ مسافر گلف ممالک میں گداگری سے متعلق ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری رسک پروفائلز کی کیٹیگری میں بھی شامل تھے ۔ مزید کارروائی کے دوران مسافروں کے پاسپورٹس، شناختی کارڈز اور موبائل فونز تحویل میں لے کر کمپوزٹ سرکل ملتان کے حوالے کر دئیے گئے ہیں تاکہ مزید تفتیش کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں