بغیرایس او پیز کھالیں جمع کرنے پرپانچ افراد کیخلاف مقدمات

بغیرایس او پیز کھالیں جمع کرنے  پرپانچ افراد کیخلاف مقدمات

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے بغیر ایس او پیز کے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ ۔۔۔

تھانہ راجہ سٹی، جلالپور گلگشت اور بی زیڈ پولیس کو گشت افسران نے استغاثے دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دوران گشت ملزمان کو غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرتے ہوئے پایا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان مظہر حسین، علی رضا، خرم شہزاد، حسنین اور اسعد خلیل پنجاب حکومت کی جاری کردہ ہدایات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قربانی کی کھالیں اکٹھی کر رہے تھے ۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں