ٹریفک حادثات میں دو افراد کی ہلاکت پر مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر) مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد کی ہلاکت پر پولیس نے نامعلوم ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔۔۔۔
دہلی گیٹ پولیس کو خرم شہزاد نے بتایا کہ فائر بریگیڈ ٹرک سٹیشن سے نکلتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث اس کے بیٹے کو کچل گیا اور بعدازاں خواتین کالج کی دیوار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ بی زیڈ پولیس کو نادیہ نے بتایا کہ اس کا شوہر ڈیوٹی سے گھر واپس آ رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔