گھوڑا گاڑی ریس پر جوا ء کھیلنے کی کوشش ،چار ملزم گرفتار

 گھوڑا گاڑی ریس پر جوا ء کھیلنے  کی کوشش ،چار ملزم گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر) عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز پولیس نے گھوڑا گاڑی کی ریس پر جوا ئکھیلنے کی کوشش ناکام بناتے۔۔۔

 ہوئے 4 جواریوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس تھانہ ڈی ایچ اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور ان کے قبضے سے جوا ئپر لگی رقم، زر جوا اور گھوڑا گاڑی برآمد کرلی۔ گرفتار ملزموں کی شناخت محمد عرفان، اکرام الدین، محمد رضوان اور غلام شبیر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم گھوڑا گاڑی کی ریس پر جوا کھیل رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی۔ گرفتار افراد کے خلاف تھانہ ڈی ایچ اے میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں