30 لٹر دیسی شراب برآمد،ملزم گرفتار

30 لٹر دیسی شراب برآمد،ملزم گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر غیر قانونی شراب کی فروخت اور سپلائی کے۔۔۔

 خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم غلام اصغر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم کو لطف آباد کے علاقے سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ برآمد ہونے والی شراب عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں سپلائی کی جانی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں