لڑائی جھگڑے ، ٹریفک حادثات ،61افراد زخمی
بورے والا ( نمائندہ دنیا ) بورے والا میں عید الاضحیٰ کے پہلے دو روز کے دوران لڑائی جھگڑوں اور ٹریفک حادثات میں 61 افراد زخمی ہو گئے ۔ مختلف مقامات پر دیرینہ دشمنی ، معمولی تلخ کلامی اور گھریلو تنازعات کے باعث لڑائی جھگڑوں کے 8 واقعات پیش آئے جن میں 33 افراد زخمی ہوئے ۔ ۔۔۔
ان واقعات میں 140 ای بی کے نوجوان محسن کو احاطہ کے تنازع پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا ، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری جانب عید کے دوران ٹریفک کے 15 حادثات پیش آئے جن میں 28 افراد زخمی ہوئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق زیادہ تر حادثات تیز رفتاری ، غفلت اور غلط اوورٹیکنگ کے باعث پیش آئے جبکہ متعدد واقعات رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں رونما ہوئے ۔