عید کے روز پانچ سالہ بچی نہر میں ڈوب گئی، گھر میں سوگ

عید کے روز پانچ سالہ بچی نہر میں ڈوب گئی، گھر میں سوگ

میلسی (نامہ نگار ) عید کے روز پانچ سالہ بچی میلسی لنک کینال میں گر کر ڈوب گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ۔۔۔

چدھڑ بھنڈہ کی ایک فیملی اپنی پانچ سالہ بچی دعا فاطمہ کے ہمراہ میلسی سائفن آئی ہوئی تھی۔ کھیلتے ہوئے بچی کا پاؤں پھسل گیا جس کے باعث وہ میلسی لنک کینال میں گر کر گہرے پانی میں ڈوب گئی۔ واقعے کے بعد خوشیوں بھرا گھرانہ سوگ میں بدل گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں