یومِ تکبیر پر مسلم لیگ (ن) کی پروقار تقریب
بورے والا (سٹی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) تحصیل آفس میں یوم تکبیر کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔
تقریب کے شرکاء نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو قومی سلامتی اور خودمختاری کی علامت قرار دیتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) بورے والا کے تحصیل صدر و سابق کونسلر بلدیہ منظور برکت ماڑی والا سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ 28مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے جب ملک نے ایٹمی دھماکے کر کے دفاعی قوت کا مظاہرہ کیا اور دشمن کے عزائم ناکام بنائے ۔