گاڑی پر فائرنگ ، ایک، شخص زخمی

 گاڑی پر فائرنگ ، ایک، شخص زخمی

کوٹ ادو ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عید کے روز تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع عیسن والہ کے رہائشی حاجی منظور حسین کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ہمراہ رشتہ داروں کو عید ملنے جا رہے تھے۔۔۔

 کہ چھجڑا موڑ کے قریب غلام یسین گبول اور ساجد نذیر گبول اپنے رشتہ دار اسلم گبول پر فائرنگ کر رہے تھے ۔ مدعی کے مطابق انہوں نے گاڑی روک کر ملزمان کو فائرنگ سے منع کیا تو ملزمان مشتعل ہو گئے اور گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ فائرنگ کے دوران ایک گولی کار کے فرنٹ شیشے کو توڑتی ہوئی حاجی منظور حسین کے پیٹ میں جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 204/26 زیر دفعات 324 ، 427 ، 337 ، 148 اور 149 ت پ درج کر کے ملزمان غلام یسین گبول اور ساجد نذیر گبول کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں