بغیر اجازت کھالیں اکٹھی کرنے پر مقدمہ درج
کوٹ ادو ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دائرہ دین پناہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بغیر اجازت قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے۔۔۔۔
مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس گشت کے دوران مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچی جہاں ایک شخص محمد اکمل مبینہ طور پر بغیر اجازت قربانی کی کھالیں اکٹھی کر رہا تھا ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے سرکاری احکامات اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھالیں جمع کیں ، تاہم پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزم کھالیں لوڈ شدہ رکشہ پر رکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ۔