عید صفائی آپریشن مکمل، 10 ہزار آلائشیں اٹھا لی گئیں

 عید صفائی آپریشن مکمل، 10 ہزار آلائشیں اٹھا لی گئیں

ستھرا پنجاب ایجنسی کی کارکردگی 120 فیصد ہدف سے تجاوز، شکایات کا فوری ازالہ

لودھراں (سٹی رپورٹر ) لودھراں میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر عید صفائی آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی قیادت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایم ڈی ستھرا پنجاب لیاقت علی گیلانی نے جاری آپریشن کی مانیٹرنگ کی۔ ستھرا پنجاب ایجنسی کے مطابق تین روز کے دوران 10 ہزار 954 آلائشیں اٹھا کر ڈمپ کی گئیں جو کل ہدف کا 120 فیصد ہے ۔ اس دوران 3 ہزار 115 ورکرز نے صفائی آپریشن میں حصہ لیا جبکہ 501 شکایات میں سے 452 کا فوری ازالہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس سمیت میونسپل کمیٹیوں کے کنٹرول رومز مکمل فعال رہے ۔ آلائشیں اٹھانے کے بعد شاہراہوں کو فینائل اور سرف ملے پانی سے دھویا گیا جبکہ گلی محلوں میں چونا بھی ڈالا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں