ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا عید پر مختلف مراکز اور ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا عید پر مختلف مراکز اور ہسپتال کا دورہ

صفائی و صحت انتظامات کا جائزہ، مٹھائی تقسیم، شہریوں کے مسائل سنے

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال، ضلعی کنٹرول روم، ستھرا پنجاب ایجنسی کنٹرول روم اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں، لواحقین، ڈاکٹرز اور سٹاف میں مٹھائی تقسیم کی، عید کی مبارکباد دی اور مریضوں سے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی کنٹرول روم میں عملے کی حاضری، شکایات کے اندراج اور کیمروں کی لائیو سٹریمنگ کا جائزہ لیا جبکہ ستھرا پنجاب کنٹرول روم میں صفائی آپریشن، شکایات اور فیلڈ سرگرمیوں کی مانیٹرنگ بھی کی۔ بعد ازاں انہوں نے شہر میں صفائی آپریشن، آگاہی کیمپوں، کلیکشن پوائنٹس اور ٹرنچز کا معائنہ کرتے ہوئے آلائشیں فوری اٹھانے اور قربانی کے مقامات پر مکمل صفائی برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ 

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم، ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر محمد فاضل، ایس این اے منیب احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر خصوصی صفائی پلان کو کامیاب بنانے کیلئے تمام عملہ اور مشینری فیلڈ میں متحرک ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں