ستھرا پنجاب ، 4ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگا دی گئیں

ستھرا پنجاب ، 4ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگا دی گئیں

مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات پر 36 کلومیٹر سڑکوں کی دھلائی کی گئی

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع مظفرگڑھ میں عیدالاضحیٰ کے پہلے تین روز کے دوران صفائی ستھرائی، آلائشوں کی بروقت تلفی اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور آپریشن جاری رہا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی ہدایات پر ستھرا پنجاب ایجنسی، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے مشترکہ طور پر فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے صفائی آپریشن کو کامیابی سے جاری رکھا۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی مظفرگڑھ محمد یوسف چھینہ نے کارکردگی رپورٹ میں بتایا کہ ضلع بھر سے موصول ہونے والی 507 شکایات کو فوری طور پر حل کیا گیا جبکہ 4035 ٹن آلائشیں اور کچرا ٹھکانے لگایا گیا۔ 1198 مساجد اور 165 قبرستانوں کی صفائی مکمل کی گئی جبکہ دیہات میں بھی صفائی آپریشن بروقت مکمل ہوا۔ مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات پر 36 کلومیٹر سڑکوں کی دھلائی اور 740 لیٹر فینائل کے ذریعے جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔ شہریوں نے صفائی انتظامات کو سراہتے ہوئے عملے کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں