عیدالاضحیٰ پر پارکوں میں بہترین انتظامات، شہریوں کا رش

عیدالاضحیٰ پر پارکوں میں بہترین انتظامات، شہریوں کا رش

شہریوں نے ہارٹی کلچر ایجنسی کے اقدامات کو سراہا،خدمات قابل ستائش قرار

ملتان (وقائع نگار خصوصی) ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر کے پارکوں میں بہترین انتظامات کئے گئے ۔ عید کے تینوں روز مالیوں، سکیورٹی گارڈز، سینٹری ورکرز اور افسران نے اپنی ذمہ داریاں مستعدی سے انجام دیں۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ شمس پارک، جناح پارک سمیت شہر کے تمام پارکوں میں شہریوں کا بھرپور رش دیکھنے میں آیا جبکہ عوام نے ایجنسی کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ مربوط حکمت عملی کے تحت عیدالاضحیٰ کے انتظامات مکمل کئے گئے اور پارکوں میں عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں۔ شہریوں کی سہولت کیلئے نہ صرف پارکوں بلکہ گرین بیلٹس اور فلائی اوورز کو بھی خوبصورتی سے سجایا اور روشن رکھا گیا۔ ایم ڈی نے مزید کہا کہ کمشنر ملتان کی سربراہی میں شہر کو گرین اور روشن بنانے کا مشن جاری ہے۔

 اور سی ایم پنجاب کے گرین وژن پر بھرپور عمل کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں