ون ویلنگ کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج
ملتان ( کرائم رپورٹر ) موٹرسائیکل ون ویلنگ کرنے کے الزام میں پولیس نے منچلے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
گلگشت پولیس نے دوران ناکہ بندی موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے منچلے داود کو گرفتار کیا جو سڑک پر چلنے والی ٹریفک کیلئے پریشانی کا باعث بنا ہوا تھا ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔