پولیس لائنز میں نماز عیدالاضحیٰ افسروں کی شرکت ،اجتماعی دعا

پولیس لائنز میں نماز عیدالاضحیٰ  افسروں کی شرکت ،اجتماعی دعا

ملتان (کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، آر پی او ملتان عثمان اکرم گوندل اور ۔۔

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے دیگر افسران کے ہمراہ پولیس لائنز ملتان میں عیدالاضحیٰ کینماز ادا کی۔ اس موقع پر سی ٹی او ملتان نبیل کھوکھر، ایس ایس پی آپریشنز حیدر علی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد طاہر اور ایس پی سٹی خدیجہ عمر بھی موجود تھے ۔نماز عید کے بعد افسران نے ملکی سلامتی، امن و امان اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر پولیس لائنز میں جوانوں اور ملازمین کے ہمراہ عید کا بڑا کھانا بھی کھایا گیا۔ افسران نے درجہ چہارم کے ملازمین اور شہداء پولیس کی فیملیز میں عیدی تقسیم کی۔ اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں