ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا عید پر ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت کی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا عید پر ہسپتال  کا دورہ، مریضوں کی عیادت کی

کوٹ ادو ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میڈم قدسیہ ناز نے عید الاضحیٰ کے پہلے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی اور۔۔۔

 ان کی خیریت دریافت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات ، صفائی ستھرائی کے انتظامات ، ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس دوران انہوں نے مریضوں اور ہسپتال عملے میں عید کی خوشیوں کے سلسلے میں میٹھائی بھی تقسیم کی ۔ میڈم قدسیہ ناز نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے ایام میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور علاج معالجے کے عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں