خاتون کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد
جودھ پور (نمائندہ دنیا ) تھانہ بارہ میل کی حدود ماڑی سہو کے علاقے کھوہ وریام والا کے باغ سے ایک خاتون کی درخت سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔
اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد تحصیل ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت رضینہ زوجہ ارشد، عمر تقریباً 28 سال کے طور پر ہوئی ہے۔