ڈنکی کے ذریعے یورپ جانے والا مسافر زیر حراست
ملتان (کرائم رپورٹر) ڈنکی کے ذریعہ یورپ جانے والا مسافر ایف آئی اے نے ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا سرکل آفس منتقل کردیاگیا۔۔۔
ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے فلائٹ مسافروں کو لیکر ابو ظہبی کیلئے شیڈول تھی کہ ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے ڈیرہ غازیخان کے رہائشی محمد اختر کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران گرفتار کرلیا جو ملتان سے ابوظہبی اور اس کے بعد مصر جانا تھا گرفتار شخص بذریعہ ڈنکی یورپ جارہاتھا جسے سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد سہولتکاروں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ۔