گلبرگ ہاؤسنگ سکیم فراڈکیس ملزم کا مزید ریمانڈ منظور

گلبرگ ہاؤسنگ سکیم فراڈکیس  ملزم کا مزید ریمانڈ منظور

ملتان (کورٹ رپورٹر)نیب کی درخواست پر احتساب عدالت ملتان نے گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سکیم فراڈ کیس کے ۔۔۔

مرکزی ملزم قیصر اقبال کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دوبارہ نیب کے حوالے کر دیا۔نیب کے مطابق کیس میں اب تک 1,825 متاثرین سامنے آ چکے ہیں جبکہ عوام سے مبینہ طور پر 5.68 ارب روپے وصول کئے گئے ۔ دوران ریمانڈ ملزم کا 11 اراضی مالکان سے سامنا کرایا گیا جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ زمین فروخت کرنے کے باوجود انہیں مکمل ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں