نیب نے لیہ فراڈ کیس کا ریفرنس دائر کردیا
ملتان (کرائم رپورٹر)نیب ملتان نے لیہ میگا فراڈ کیس میں تفتیش مکمل کرکے ملزموں کے خلاف احتساب عدالت ملتان میں ریفرنس دائر کر دیا۔۔۔
۔نیب ترجمان کے مطابق 200 سے زائد متاثرین کی شکایات موصول ہونے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ ملزمان نے مختلف جعلی کمپنیوں، سرمایہ کاری سکیموں اور آن لائن ٹریڈنگ میں غیر معمولی منافع کا جھانسہ دے کر شہریوں سے تقریباً 70 کروڑ روپے وصول کرکے خورد برد کئے ۔