گرین بس سروس عوامی سہولت کیلئے اہم اقدام قرار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن اور ممتاز قانون دان چودھری عاطف حسین ایڈووکیٹ نے خانیوال میں گرین بس سروس کے آغاز کو خوش آئند اور قابل تحسین اقدام قرار دیا ہے ۔ ۔۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے شہریوں کو جدید، محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین بس سروس کا آغاز عوامی فلاح و بہبود کی سمت ایک مثبت پیش رفت ہے جس سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی بلکہ شہریوں، طلبہ، خواتین، بزرگوں اور ملازمت پیشہ افراد کو بھی بہتر سفری سہولت حاصل ہوگی۔چودھری عاطف حسین ایڈووکیٹ نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ ادارے اس سروس کے مؤثر انتظام، بروقت آپریشن اور بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنائیں گے تاکہ شہری طویل عرصے تک اس جدید سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ترقیاتی منصوبے شہری معیار زندگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔