مختلف واقعات،لڑکی اغواء لڑکے سے اجتماع زیادتی

مختلف واقعات،لڑکی اغواء لڑکے سے اجتماع زیادتی

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مختلف واقعات میں لڑکی اغواء،لڑکے سے اجتماع زیادتی۔پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔۔۔

تفصیل کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع منہاں میں پیش آیا جہاں مدعی محمد فاروق کے مطابق اس کا15سالہ بیٹاعمرفاروق سودا لینے گیاتوملزمان محمد بابل،محمد بلال،ایک نامعلوم شخص اسے موٹرسائیکل پرویران مقام پر لے گئے جہاں مبینہ طور پرباری باری بدفعلی کی اورفرارہوگئے ،دوسراواقعہ تھانہ صدرکوٹ ادوکے علاقہ کچہ پتل میں پیش آیاجہاں کلثوم بی بی اپنی18سالہ بیٹی میمونہ ناز کے ہمراہ دوائی لینے جا رہی تھی کہ کار میں سوار عامر شہزاد اور2نامعلوم افراد نے خاتون کو دھکا دے کر اس کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا،پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں