میلسی میں ٹرانسفارمر زمین پر گرنے سے حادثے کا خدشہ
بجلی کی تاریں عمارتوں سے ٹکرانے لگیں، شہریوں کا فوری کارروائی کا مطالبہ
میلسی (نامہ نگار) واپڈا سیکنڈ سب ڈویژن کے علاقے سائفن روڈ پر ڈاکخانہ کے قریب نصب بجلی کا ٹرانسفارمر زمین پر پڑا ہوا ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔ شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بروقت اسے محفوظ طریقے سے نصب نہ کیا گیا تو کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے ۔دوسری جانب کالونی روڈ پر نصب ایک اور بجلی کے ٹرانسفارمر کی تاریں قریبی عمارتوں سے ٹکرا رہی ہیں جس کے باعث شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف رہائشیوں بلکہ راہگیروں کے لیے بھی انتہائی خطرناک ہے ۔اہل علاقہ نے واپڈا حکام، ایکسیئن اور ایس ڈی او واپڈا سیکنڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں مقامات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمر اور بجلی کی تاروں کو محفوظ بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے ۔