پولیس ایف ایم 88.6 کا سمر انٹرن شپ پروگرام شروع

پولیس ایف ایم 88.6 کا سمر انٹرن شپ پروگرام شروع

نوجوانوں کو میڈیا اور ڈیجیٹل شعبوں میں عملی تربیت دی جائے گی

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس ایف ایم 88.6 ریڈیو کی جانب سے نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں نکھارنے اور عملی تجربہ فراہم کرنے کے لئے ‘‘سمر انٹرن شپ پروگرام 2026’’ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ تین ماہ پر مشتمل پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید میڈیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور بہتر پیشہ ورانہ مواقع کے لئے تیار کرنا ہے ۔ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر تمام انٹرنز کو اسناد بھی دی جائیں گی۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ‘‘محمد نبیل کھوکھر’’ نے تمام انٹرنز کو دفتر میں مدعو کر کے پروگرام کے مقاصد، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور تربیتی طریقہ کار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے نوجوانوں کو محنت، نظم و ضبط اور تخلیقی صلاحیتوں کے مؤثر استعمال کی تلقین کی۔انٹرن شپ پروگرام کے تحت شرکاء کو ایف ایم ریڈیو پروگرامز میں ریڈیو جاکیز کے طور پر تربیت دی جائے گی جبکہ ویڈیو ایڈیٹنگ، ڈیجیٹل فوٹوگرافی، سوشل میڈیا مینجمنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا پروڈکشن کے شعبوں میں بھی عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔ یہ اقدام نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں