دو روز سے لاپتہ بچہ بازیاب، پولیس نے بحفاظت ورثا کے حوالے کر دیا
ماہڑہ (نامہ نگار) پولیس تھانہ روہیلانوالی نے بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو روز سے لاپتہ 8 سالہ بچے محمد احمد کو تلاش کر کے۔۔۔
بحفاظت ورثا کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی راؤ شہروز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے بچے کا سراغ لگایا۔ تلاش کے بعد بچے کو محفوظ حالت میں بازیاب کر کے اس کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا تو ورثا نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے دعاؤں کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او راؤ شہروز نے کہا کہ والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری طور پر قریبی تھانے یا پکار 15 پر اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ مظفرگڑھ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔