پیپلز پارٹی رہنماؤں کی نوابزادہ افتخار احمد خان سے تعزیتی ملاقات

پیپلز پارٹی رہنماؤں کی نوابزادہ  افتخار احمد خان سے تعزیتی ملاقات

مونڈکا(نامہ نگار ) پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان سے ان کے بڑے بھائی۔۔۔۔

 بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان (نشانِ امتیاز) کے بڑے صاحبزادے نوابزادہ نثار احمد خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے مختلف سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، جمعیت علمائے اسلام کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر فضل علی شاہ اور سابق گورنر پنجاب سینیٹر رفیق رجوانہ نے نوابزادہ افتخار احمد خان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں