ٹرک کی ٹکر سے بزرگ جاں بحق
ٹاٹے پور(نامہ نگار) نواحی علاقے سندا غلام حسین کے رہائشی بزرگ محمد عاشق سنڈھل موٹرسائیکل پر ملتان جا رہے تھے کہ شاہ حسین کے قریب ایک ٹرک کی ٹکر سے سڑک پر گر کر شدید زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی، ضروری کارروائی مکمل کی اور جاں بحق شخص کی نعش ورثا کے حوالے کر دی۔ واقعہ کے بعد علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی، جبکہ پولیس نے حادثے کی مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔