گرین بس سروس کا آغاز خوش آئند ہے : عاطف حسین ایڈووکیٹ

 گرین بس سروس کا آغاز خوش آئند  ہے : عاطف حسین ایڈووکیٹ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن و ممتاز قانون دان چوہدری عاطف حسین ایڈووکیٹ نے الیکٹرک گرین بس سروس کے آغاز کو عوامی سہولت کی جانب ایک اہم اور خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔

ان خیالات کااظہا رانہوںنے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جدید، ماحول دوست اور معیاری پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے ، اور الیکٹرک گرین بس سروس کے آغاز سے شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور سستی سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں