مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) شہر اور ضلع کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
شہری اکرم، تنویر، اسد، مبین، توقیر، ناصر، احمد، ہارون، رضوان اور دیگر کا کہنا ہے کہ بعض افراد پانی کی ملاوٹ کے ساتھ مبینہ طور پر مصنوعی کیمیکلز سے تیار کردہ دودھ بھی فروخت کر رہے ہیں۔