خواجہ فاروق صدیقی کی وفات، تاجر برادری کا ناقابل تلافی نقصان قرار
ملتان (لیڈی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ نے ممتاز تاجر رہنما خواجہ محمد فاروق صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے تاجر برادری کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم دیانت دار اور نفیس شخصیت کے مالک تھے ۔، جنہوں نے پوری زندگی تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ، اتحاد کے فروغ اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ محمد فاروق صدیقی نے ہمیشہ خدمت، اخلاص، رواداری اور بھائی چارے کی روایات کو فروغ دیا اور اپنی مثبت سوچ و کردار کے باعث تاجروں میں نمایاں مقام حاصل کیا۔