نوسرباز عورتوں کیخلاف مقدمہ درج

 نوسرباز عورتوں کیخلاف مقدمہ درج

ملتان ( کرائم رپورٹر ) سیتل ماڑی پولیس نے نوسرباز عورتوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 پولیس کو نسیم بی بی نے بتایا کہ تین نامعلوم عورتیں گھر آئی اور انعامی چائے کا لالچ دیکر کہا کہ تمہارا چائے سے انعام نکلا ہمارے ساتھ گاڑی کے پاس چلو انعام دے آپ کو میں گاڑی کے پاس پہنچی جیسے ہی گئی تو میرے ناک پر رومال رکھا میں بے ہوش ہوگئی مجھے سہو چوک کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔مجھے ہوش آئی تو میری طلائی بالیاں کوکا اور گلے پا ن جو سونے کا تھا نامعلوم عورتیں لیکر فرار ہوگئیں ۔پولیس نے نامعلوم نوسرباز عورتوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں