پولیس ان ایکشن، شراب برآمد، سہولت کار اور ڈرائیور گرفتار

 پولیس ان ایکشن، شراب برآمد، سہولت کار اور ڈرائیور گرفتار

پولیس ان ایکشن، شراب برآمد، سہولت کار اور ڈرائیور گرفتار اشتہاریوں کو فرار کرانے ، غیر قانونی ایل پی جی استعمال پر مقدمات درج

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع کوٹ ادو میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد کر لی، جبکہ اشتہاری ملزمان کو پناہ دے کر فرار کرانے والے دو افراد اور غیر قانونی طور پر ایل پی جی سلنڈر بطور فیول استعمال کرنے والے ڈرائیور کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے وارڈ نمبر 8 کے رہائشی محمد احتشام خلیل کے قبضہ سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جبکہ وارڈ نمبر 14 اے کے رہائشی ممتاز حسین چھینہ کے قبضہ سے بھی 15 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ ادھر تھانہ صدر کوٹ ادو پولیس نے بیڑی وال پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے عارف وٹو کے قبضہ سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ دوسری جانب تھانہ سٹی کوٹ ادو اور تھانہ قصبہ گجرات پولیس نے اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے اور انہیں فرار کرانے کے الزام میں دو افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے ۔ علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے غیر قانونی طور پر ایل پی جی سلنڈر بطور فیول استعمال کرنے پر محمد رفیق کے خلاف بھی مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات میں تفتیش جاری ہے اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں