کمشنر سے نئے ڈپٹی کمشنر کی ملاقات، انتظامی امور زیر غور
کمشنر سے نئے ڈپٹی کمشنر کی ملاقات، انتظامی امور زیر غورگڈ گورننس، شفافیت ، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
ملتان (وقائع نگار خصوصی) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان سے ضلع ملتان کے نئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سلیم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں انتظامی امور، عوامی ریلیف اقدامات، سروس ڈیلیوری اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر ملتان نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے مختلف امور پر ہدایات بھی جاری کیں۔کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے اور تمام سرکاری محکمے باہمی رابطے کے ساتھ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچانے کیلئے مؤثر انداز میں کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازکے وژن کے مطابق عوامی خدمت کا سفر مزید تیز کیا جائیگا۔
اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور ان پر عمل درآمد کے دوران معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سلیم نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ عوامی فلاح، بہتر سروس ڈیلیوری اور حکومتی ہدایات پر مؤثر عمل درآمد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔