ویمن یونیورسٹی کا نیاتعلیمی سال، داخلے جاری، سکالرشپس دستیاب

ویمن یونیورسٹی کا نیاتعلیمی سال، داخلے جاری، سکالرشپس دستیاب

ویمن یونیورسٹی کا نیاتعلیمی سال، داخلے جاری، سکالرشپس دستیابآن لائن درخواستیں 17 جولائی تک جمع، مستحق طالبات کو خصوصی مالی معاونت فراہم

ملتان (خصوصی رپورٹر) دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں تعلیمی سال 2026 کے مختلف پروگرامز میں داخلے جاری ہیں جبکہ مستحق طالبات کے لیے خصوصی سکالرشپس اور مالی معاونت کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق داخلوں کے لیے آن لائن درخواستیں 17 جولائی 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں اور تمام درخواستیں صرف یونیورسٹی کے آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں سال چار سالہ بی ایس پروگرامز کے ساتھ مختلف ڈپلومہ کورسز بھی شروع کیے جا رہے ہیں تاکہ طالبات کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کی جا سکیں۔ترجمان کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری، چار سالہ بی ایس پروگرامز، پوسٹ اے ڈی/بی ایس ففتھ سمسٹر، ڈاکٹر آف فارمیسی، بی ایڈ، پی جی ڈی، ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامز سمیت متعدد شعبہ جات میں داخلے دیے جا رہے ہیں۔ ان پروگرامز میں بائیو ٹیکنالوجی، بزنس ایڈمنسٹریشن، انگلش، ایجوکیشن، فزکس، کیمسٹری، باٹنی، زوالوجی، اکنامکس، اردو، تاریخ، اسلامیات، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، ریاضی، مائیکرو بایولوجی، پبلک ہیلتھ اور دیگر مضامین شامل ہیں۔یونیورسٹی کے مطابق تمام پروگرامز ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ ہیں۔ طالبات کو جدید لیبارٹریز، ڈیجیٹل لائبریری، تجربہ کار فیکلٹی، محفوظ کیمپس، ہاسٹل، ٹرانسپورٹ اور مختلف سکالرشپس کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر مالی معاونت کے پروگرام بھی دستیاب ہیں۔ آرٹس اور ڈیزائن میں دلچسپی رکھنے والی طالبات کے لیے گرافک ڈیزائن، ڈیجیٹل پینٹنگ، فوٹوگرافی، خطاطی، آئل پینٹنگ، مجسمہ سازی اور دیگر تخلیقی شعبوں کے ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں