جون : 3گینگ کے 9ارکان گرفتار،17 مقدمات ٹریس

 جون : 3گینگ کے 9ارکان گرفتار،17 مقدمات ٹریس

جون : 3گینگ کے 9ارکان گرفتار،17 مقدمات ٹریسغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 48 مقدمات درج کئے گئے

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد کی قیادت میں خانیوال پولیس نے ماہ جون کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 48 مقدمات درج کرکے 43 پسٹل، ایک رائفل، دو ریپیٹر، دو خنجر اور متعدد گولیاں برآمد کی گئیں، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف 61 مقدمات درج کرکے 82 کلوگرام سے زائد چرس، ایک کلو 100 گرام افیون، ایک کلو 100 گرام ہیروئن، دو کلو 506 گرام آئس اور 995 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ پولیس نے تین گینگز کے 9 ارکان گرفتار کرکے مختلف وارداتوں کے 17 مقدمات ٹریس کیے اور شہریوں سے لوٹا گیا 28 لاکھ 76 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ سامان بھی برآمد کیا۔

 پولیس خدمت مراکز میں ایک ہی چھت تلے 16 سہولیات کے ذریعے 8 ہزار 890 شہریوں کو خدمات فراہم کی گئیں، جبکہ پولیس تحفظ سنٹر میں 496 خواتین اور ٹرانس جینڈر افراد اور میثاق سنٹر میں 364 اقلیتی شہریوں کے مسائل حل کیے گئے ۔ اسی عرصے میں 59 اے کیٹیگری اور 223 بی کیٹیگری کے اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں