میلسی :بینظیر انکم سپورٹ رقوم تقسیم میں مبینہ بے ضابطگیاں

 میلسی :بینظیر انکم سپورٹ رقوم تقسیم میں مبینہ بے ضابطگیاں

میلسی :بینظیر انکم سپورٹ رقوم تقسیم میں مبینہ بے ضابطگیاں خواتین کا غیر قانونی کٹوتیوں کا الزام، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

میلسی(نامہ نگار ) موضع کنبر، تحصیل میلسی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی تقسیم کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق بعض نامعلوم ریٹیلرز مقررہ ادائیگی مراکز کے بجائے مختلف کھیتوں میں خواتین کو بلا کر بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے رقوم جاری کر رہے ہیں۔ متاثرہ خواتین کا الزام ہے کہ ہر مستحق خاتون سے دو ہزار روپے تک غیر قانونی کٹوتی کی جا رہی ہے اور انہیں مکمل رقم ادا نہیں کی جا رہی۔ خواتین نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور کٹی ہوئی رقم واپس دلائی جائے ۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو متعدد شکایات کے باوجود مبینہ طور پر درست صورتحال سے آگاہ نہیں کیا جا رہا، جس کے باعث مسائل برقرار ہیں۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور دیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لے کر موقع پر انکوائری کرانے ، حقائق سامنے لانے اور غیر قانونی کٹوتیوں کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں