ینگ مائنڈز کیمپ، بچوں کی شخصیت سازی پر خصوصی تربیت
ملتان (لیڈی رپورٹر)ملتان میں سائنرجی بزنس سلوشن کے زیر اہتمام ینگ مائنڈز کیمپ کا آغاز کر دیا گیا۔
جس میں 12 سے 16 سال عمر کے بچوں کو خود آگاہی، قائدانہ صلاحیتوں اور شخصیت سازی کی تربیت دی جا رہی ہے ۔ ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ سہیل طفیل نے بطور لیڈنگ ٹرینر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں بچوں کے لیے صرف نصابی تعلیم کافی نہیں بلکہ انہیں درست فیصلے کرنے ، مسائل حل کرنے ، مثبت سوچ اپنانے اور اچھی اقدار کے ساتھ زندگی گزارنے کی تربیت دینا بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ کا مقصد ایسی نسل تیار کرنا ہے جو باشعور، بااعتماد، ذمہ دار اور مثبت سوچ کی حامل ہو۔ پہلے روز شرکاء نے مختلف تربیتی سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی سے حصہ لیا۔