چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے چھ ماہ میں 279 بچوں کو تحویل لیا

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے چھ ماہ میں 279 بچوں کو تحویل لیا

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے چھ ماہ میں 279 بچوں کو تحویل لیا242 بچے لواحقین کے حوالے ، بھکاری مافیا کیخلاف چار مقدمات درج کرائے

ملتان (لیڈی رپورٹر) چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر خصوصی انسدادِ گداگری مہم اور ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہیں۔ بیورو کی جانب سے رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 279 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا، جبکہ 242 بچوں کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق حفاظتی تحویل میں لیے گئے بچوں میں بھیک مانگنے والے ، گھر سے بھاگے ہوئے ، گمشدہ، لاوارث، بے آسرا، نومولود اور دیگر ضرورت مند بچے شامل تھے ۔ ان بچوں کو شہر کے مختلف علاقوں، مصروف شاہراہوں، چوراہوں، بازاروں اور دیگر مقامات پر کیے گئے ریسکیو آپریشن کے دوران تحویل میں لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ پیشہ ور بھکاری مافیا کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رہیں اور گزشتہ چھ ماہ کے دوران ایسے عناصر کے خلاف چار مقدمات درج کرائے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں