ڈی پی او نے غفلت برتنے پر 3اہلکار برخاست کر دئیے

ڈی پی او نے غفلت برتنے پر 3اہلکار برخاست کر دئیے

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد نے محکمانہ کارروائیوں کے سلسلے میں اردل روم منعقد کیا۔

 جس میں مختلف انکوائریوں اور محکمانہ مقدمات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ناقص کارکردگی، اختیارات کے ناجائز استعمال، غیرحاضری، ناقص تفتیش اور بدعنوانی میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت سزائیں سنائیں۔ ڈی پی او نے ہیڈ کانسٹیبل آصف، کانسٹیبل جمیل کنول کو اختیارات سے تجاوز جبکہ کانسٹیبل مظہر عباس کو مبینہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کیے ، جبکہ متعدد اہلکاروں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔ انسپکٹر اکرام عاجز کو دو سال سروس ضبطی، اے ایس آئی سجاد مبارک کو تین سال سروس ضبطی اور تین سالہ سالانہ انکریمنٹ روکنے کی سزا دی گئی۔ ایس آئی شفقت اور ایس آئی آفتاب کو ناقص تفتیش پر دو سال سروس ضبطی اور ایک درجہ تنخواہ میں تنزلی، جبکہ ایک ٹریفک اسسٹنٹ کو غیرحاضری پر ایک درجہ تنخواہ میں تنزلی کی سزا سنائی گئی۔ ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ فرائض میں غفلت، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رہے گی، جبکہ فرض شناس اور دیانتدار اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں