تعلیمی بورڈ ملتان میں کمشنر عامر کریم کے اعزاز میں الوداعیہ
تعلیمی بورڈ ملتان میں کمشنر عامر کریم کے اعزاز میں الوداعیہشفاف امتحانی نظام و انتظامی اصلاحات پر خدمات کو خراج تحسین، یادگاری شیلڈ پیش
ملتان (خصوصی رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان میں سابق چیئرمین بورڈ اور کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین بورڈ ڈاکٹر اعجاز احمد، سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمران احمد، آڈٹ آفیسر ڈاکٹر حق نواز، بورڈ آف گورنرز کے ارکان، برانچ افسران، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ملک نثار احمد اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تعلیمی بورڈ آمد پر عامر کریم خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور گلدستہ پیش کیا گیا۔مقررین نے کہا کہ عامر کریم خان نے 14 جنوری 2025 سے جولائی 2026 تک بطور چیئرمین بورڈ گڈ گورننس، انتظامی نظم و ضبط، امتحانی نظام کی شفافیت اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے نمایاں اقدامات کیے ۔ ان کے دور میں میرٹ کے فروغ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بھی مؤثر پالیسیاں متعارف کرائی گئیں۔عامر کریم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیمی بورڈ ملتان کی کامیابیاں پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی، کنٹرولر امتحانات، افسران اور ملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام عملے نے امتحانی اور انتظامی امور خوش اسلوبی سے انجام دیے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ ملتان ایک اہم ادارہ ہے ، جہاں شفافیت، میرٹ اور بروقت فیصلوں کو ہمیشہ اولین ترجیح دی گئی۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین بورڈ ڈاکٹر اعجاز احمد نے عامر کریم خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔