جہانیاں میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، معیار پر اظہار اطمینان
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد نے تحصیل جہانیاں میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور ۔۔۔
تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے ماڈل اللہ داد بازار، اضافی کیرج وے ، پیرا انفورسمنٹ اسٹیشن اور مدرسہ بلاک کے تعمیراتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ متعلقہ افسران نے انہیں منصوبوں کی پیش رفت، تکمیل کے مراحل اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی معیار اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں معیار، شفافیت اور سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments