علامہ خدا بخش اظہر ی اورمشتاق اظہری کا عرس کل ہوگا
شجاع آباد(نامہ نگار)علامہ خدا بخش اظہر، علامہ اقبال خان اظہری اور مولانا مشتاق خان اظہری کا سالانہ عرس مبارک کل درسگاہ محمدیہ اظہرالعلوم، نوری جامع مسجد میں منعقد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حسیب خان اظہری اور۔۔۔
صاحبزادہ حسان خان اظہری نے بتایا کہ عرس کی تقریبات کا آغاز جمعۃ المبارک 24 جولائی کو صبح 10 بجے قرآن خوانی سے ہوگا۔ بعد ازاں 11 بجے سردار ثاقب سعیدی، طالب حسین مہروی اور دیگر نعت خواں بارگاہ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول پیش کریں گے ۔نماز ظہر سے نماز عصر کے درمیان جلسہ عام ہوگا، جس کی صدارت خواجہ فیض کریم شاہ جمالی اور علامہ ارشاد خان اظہری کریں گے ۔ جلسہ سے علامہ حاجی ملازم حسین ڈوگر، پیر سید شبیر حسین شاہ، سید ضیاء المرتضیٰ شاہ، مفتی طیب عرفان، پیر اکرام الدین شاہ، مفتی آصف اقبال سمیت دیگر علماء کرام خطاب کریں گے ۔بعد نماز عصر چادر پوشی کی رسم ادا کی جائے گی، جس کے بعد محفل سماع منعقد ہوگی۔ اختتام پر ختم شریف اور لنگر کا اہتمام کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments