لائنز کلب کا مقصد انسانیت کی بے لوث خدمت، اعظم حسین
ملتان ( لیڈی رپورٹر ) ملتان کریسنٹ لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کلب کی نئی کابینہ نے باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔۔۔۔
اجلاس کی صدارت سبکدوش ہونے والے صدر پروفیسر اعظم حسین نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کلب کی گھنٹی (گاول) نو منتخب صدر فہیم ستار شیخ کے حوالے کی اور کہا کہ لائنز کلب کا بنیادی مقصد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے اور نئی قیادت اس مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائے گی۔نو منتخب صدر فہیم ستار شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ تمام ارکان کے اعتماد پر ان کے شکر گزار ہیں۔ اور پوری ٹیم کے ساتھ مل کر صحت، تعلیم، ماحولیات، مستحق افراد کی امداد، فری میڈیکل کیمپس جس میں آئی سر جری کیمپ۔ ہونٹ تالو کٹے افراد کے لیے پلا سٹک سرجری کیمپ، ہنگر ریلیف،شجرکاری اور دیگر فلاحی منصوبوں کو مزید وسعت دیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments