تعویذکے بہانے خاتون سے مبینہ زیادتی،ویڈیو بناکربلیک میلنگ
شوہرنے طلاق دیدی، جعلی عامل غلام رسول کے خلاف مقدمہ درج،تفتیش جاری
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)عامل کی تعویذکے بہانے خاتون سے مبینہ زیادتی،ویڈیو بناکربلیک میل کرنے کا انکشاف، شوہرنے طلاق دے دی، مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع احسان پور کے رہائشی روشن علی کی مدعیت میں درج ایف آئی آر متن کے مطابق اس کی ہمشیرہ آمنہ بی بی کا گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر سے جھگڑا ہو گیا تھا، جس پر وہ راضی نامہ اورشوہر کی محبت حاصل کرنے کیلئے تعویذ لینے کی غرض سے اپنے ہمسائے ڈبہ پیر غلام رسول کے پاس گئی جو خود کو عامل ظاہر کرتا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق دوسری مرتبہ تعویذ لینے کیلئے جانے پر ملزم نے بیٹھک کی کنڈی بند کر کے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی قابل اعتراض ویڈیو بھی بنا لی،بعد ازاں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر مبینہ طور پر کئی ماہ تک بلیک میل اورزیادتی کرتا رہا،ملزم نے متاثرہ خاتون کی ویڈیو اس کے شوہر کو بھی بھیج دی جس پر شوہر نے مبینہ طور پر خاتون کو طلاق دے دی، متاثرہ خاتون نے گھر آ کراپنے بھائی کو تمام واقعہ بتایا۔ پولیس نے درخواست پر غلام رسول کے خلاف مقدمہ درج کر لیاجبکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرا کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments