زیر تعمیر عمارت پرکرنٹ لگنے سے مزدورشدید زخمی
میلسی (نامہ نگار) نواحی علاقے موضع فتح پور میں زیر تعمیر عمارت پر کام کرتے ہوئے 18 سالہ مزدور ہائی وولٹیج تاروں کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق موضع فتح پور میں کامران ولد سلیم کی زیر تعمیر عمارت کے عین اوپر سے واپڈا کی ہائی وولٹیج تاریں گزر رہی ہیں۔ عمارت کا بالائی شیڈ بجلی کی تاروں کے قریب بنایا گیا تھا، جہاں کام کے دوران 18 سالہ مزدور کو مبینہ طور پر 11 ہزار وولٹ کا کرنٹ لگ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments