بوریوالا، منی ٹرک کی ٹکرسے خاتون جاں بحق، شوہر زخمی

بوریوالا، منی ٹرک کی ٹکرسے خاتون جاں بحق، شوہر زخمی

حادثہ نیو سبزی منڈی کے قریب پیش آیا،زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بورے والا (نمائندہ دنیا)نیو سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق منی ٹرک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں میاں بیوی سڑک پر گر گئے ۔ حادثے میں نسیم بی بی سکنہ 58 ای بی موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ ان کے شوہر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ شہریوں نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...