خانیوال میں غیر معیاری پاپڑ کی فروخت
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) شہر اور گردونواح میں غیر معیاری، مضر صحت اور ناقص پاپڑ کی کھلے عام فروخت جاری ہے ، جس سے بچوں کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔
شہریوں کے مطابق دکاندار کم قیمت اور غیر معیاری پاپڑ سکولوں، بازاروں اور گلی محلوں میں بچوں کو فروخت کررہے ہیں، جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مؤثر نگرانی نہ ہونے پر تشویش پائی جاتی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض پاپڑ ناقص خام مال اور غیر معیاری مصالحہ جات سے تیار کیے جانے کا خدشہ ہے۔ ، جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کو بھی نظر انداز کیا جاتا ہے ۔ ایسے کھانے کے مسلسل استعمال سے بچوں میں معدے اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments