میرا جینا مرنا وہاڑی کے عوام کیساتھ ہے : تہمینہ دولتانہ
وہاڑی جنوبی پنجاب کا خوبصورت ترین شہر بن چکا ہے : ایم این اے
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر اور ایم این اے محترمہ تہمینہ دولتانہ کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دینے کی تقریب منعقد ہوئی ،مہمان خصوصی تہمینہ دولتانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا جینا مرنا وہاڑی کے عوام کے ساتھ ہے اپنے ضلع میں لاہور سمیت بڑے تمام بڑے شہروں جیسی سہولیات فراہم کرنے کا خواب ان کے لیڈر میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پورا ہو رہا ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی تعاون سے وہاڑی جنوبی پنجاب کا نہ صرف خوبصورت ترین شہر بن چکا ہے بلکہ ہر سہولت سے بھی مزین ہے انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی کے لیے تعلیم ، روزگار ، صحت اور سفری سہولیات انتہائی اہم ہوتی ہیں۔
اس وقت کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس سمیت اعلیٰ تعلیمی ادارے خدمات انجام دے رہے ہیں صنعتی ترقی اور روزگار کے لیے انڈسٹریل اسٹیٹ قائم ہے ، جبکہ صحت کے شعبے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کو اپ گریڈ کر کے کیتھ لیب سمیت جدید سہولیات میسر ہیں سفری سہولیات کے لئے دورویہ کارپیٹیڈ پہلی ڈسٹ فری سڑک مکمل جب کہ گرین بسز رواں دواں ہیں اور کلثوم نواز میڈیکل کالج کی منظوری بھی ہو چکی ہے جلد کام شروع ہو جائے گا، جس سے تعلیم، روزگار اور جدید علاج معالجے کی سہولیات مزید بہتر ہوں گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ محترمہ تہمینہ دولتانہ جیسی دلیر، بہادر اور عوام کی خدمت کرنے والی \"خاتون آہن\" کے بیٹے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments