کالجز کے انتظامی و تدریسی عملے کی تربیت لازمی قرار
ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں دفتری و انتظامی نظام کو مؤثر بنانے کے لئے کالجز کے پرنسپلز، وائس پرنسپلز، ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور۔۔۔
دیگر متعلقہ افسر و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت لازمی قرار دے دی۔ تفصیل کے مطابق پروفیشنل ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام کے تحت افسروں و ملازمین کو انتظامی امور، دفتری نظم و نسق اور ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments